5 مئی 2015 - 19:55
سعودی شہر نجران پر یمنی فورسز کا ماٹر گولوں سے حملہ، سعودی افسر ہلاک+تصاویر

اس حملے کے بعد نجران شہر پر وحشت طاری ہو گئی اور شہر کے لوگوں نے اپنے مکانات خالی کرنا شروع کر دئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے عوامی فورسز نے سعودی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کو ماٹر گولوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک سعودی افسر ہلاک ہو گیا۔
اس حملے کے بعد نجران شہر پر وحشت طاری ہو گئی اور شہر کے لوگوں نے اپنے مکانات خالی کرنا شروع کر دئے۔
اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد نجران شہر کے تمام تعلیمی مراکز، ایئرپورٹ اور دیگر ادارے معطل ہو گئے۔
واضح رہے کہ یمنی فورسز کی طرف سے یہ جوابی کاروائی سعودی عرب کی ایک ماہ سے جاری جارحیت کے بعد کی گئی، سعودی عرب کی طرف سے جاری یمن پر فوجی یلغار میں تاہم سیکڑوں خواتین، بچے اور بوڑھے شہید ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲